کراچی میں چینی کے نرخ مقرر کردیے گئے۔
اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق کمشنر کراچی نے چینی کے نرخ مقرر کردیے ہیں۔
نوٹی فکیشن کے مطابق چینی کے نرخ ہول سیل میں 160 روپے اور ریٹیل میں 163 روپے فی کلو مقرر کیے گئے ہیں۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 5 ہزار 700 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 60 ہزار 262 روپے ہوگیا ہے۔
دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن 2026ء میں اپنی پہلی سالانہ گراوٹ کی جانب بڑھ رہی ہے۔
کاروبار کے دوران اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں ایک اعشاریہ دو فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔
بلومبرگ نے پاکستان میں مہنگائی میں نمایاں بہتری اور پالیسی استحکام کی تصدیق کر دی۔
سونے کی عالمی قیمت 24 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 322 ڈالر فی اونس ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 26 دسمبر کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں 1.04 کروڑ ڈالر کم ہوئے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 74 ہزار 52 پوائنٹس پر بند ہوا تھا
ایف بی آر نے ایکسپورٹرز کے ٹیکس گوشواروں کی جانچ کا حکم دے دیا۔ ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشنز کو مشکوک ایکسپورٹرز کی تفصیلات جمع کروانے کی ہدایت بھی کردی۔
پاکستان میں سال نو کے آغاز سے قبل ہی مائع پیٹرولیم گیس(ایل پی جی) 10 روپے 69 پیسے فی کلو مہنگی کردی گئی۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2025-2024 جاری کر دی گئی۔ پی ٹی اے کی رپورٹ کے مطابق ٹیلی کام شعبے کی مجموعی آمدن ایک کھرب روپے سے زائد ریکارڈ کی گئی ہے، قومی خزانے میں ٹیلی کام شعبے کا حصہ 402 ارب روپے تک پہنچ گیا۔
وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی ہے۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 25 ڈالر کم ہو کر 4346 ڈالر فی اونس ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 74 ہزار 472پوائنٹس پر بند ہوا تھا
معاشی شرح نمو پر نظر ثانی کے بعد ملکی معیشت کا حجم اور فی کس سالانہ آمدن گزشتہ تخمینے سے بڑھ گئی۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے گلگت بلتستان میں درآمدات پر ٹیکس استثنا کے حوالے سے وضاحت جاری کی ہے۔