کوئٹہ (خ ن)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد کی زیر صدارت ضلع کوئٹہ میں ایف سی کی گاڑیوں کے ٹھیکے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایف سی کے نمائندوں اور ٹھیکیدار کے درمیان جاری دیرینہ مسئلے کو خوش اسلوبی سے حل کرلیا گیا۔اجلاس میں دونوں فریقین کی مشاورت سے معاملات طے پائے اور اس ضمن میں فنڈنگ اور ریلیز آرڈرز جاری کر دیئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مفاد اور ادارہ جاتی تعاون کو ترجیح دیتی ہے اور ایسے مسائل کا بروقت حل ضلعی ترقی اور امن و امان کے قیام کے لئے نہایت ضروری ہے۔اجلاس میں ایف سی کے نمائندوں اور ٹھیکیدار نے مسئلے کے حل پر ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔