عمر کوٹ(نامہ نگار ) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ عمر کوٹ میں عوامی جلسے میں ھزاروں لوگوں نے شرکت کرکے دریائے سندھ پر نئی کینالز بننے اور غیر قانونی زمين الاٹمنٹ کرنے کو مسترد کردیا ٹھٹھہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے اور دریائے سندھ بچایو تحریک کی جانب سے عمر کوٹ میں عوام کا ٹھاتے مارتا سمندر لال مالہی جیت کا پیغام ہےکرپٹ نااہل اور سندھ دشمن حکمرانوں کے دن پورے ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ عمر کوٹ میں کامیاب انتخابی جلسہ ہونے پر عمر کوٹ کے عوام مبارک باد دیتا ہوں عمر کوٹ کی عوام 17 اپریل کے دن ضمنی انتخابات میں اپنے امیدوار لال مالہی کے انتخابی نشان مورپر ٹھپہ لگا کر زرداری لیگ سے ہمیشہ کے لیے نجات حاصل کریں گے جی ڈی اے اور دریائے سندھ بچایو تحریک میں شامل جماعتوں کے رہنما اور کارکن 17 اپریل کے دن پولنگ اسٹیشنز پر کڑی نظر رکھیں عمر کوٹ سے زرداری لیگ کا احتسابی عمل شروع ہو گیا ہے۔