مہرالنساء اقبال کے نکاح کی لندن میں سادگی اور خوبصورتی سے سجی تقریب کی دلکش تصاویر سامنے آ گئیں۔
معروف اداکارہ مہرالنساء اقبال پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ایک باصلاحیت اور خوبصورت اداکارہ کے طور پر پہچانی جاتی ہیں، ان کا نکاح لندن میں ایک سادہ تقریب میں ہوا، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں اور مداحوں نے انہیں دل کھول کر دعائیں دیں۔
مہرالنساء اقبال کو عشقیہ میں منفی کردار سے خاص شہرت ملی، جہاں انہوں نے فیروز خان اور ہانیہ عامر کے ساتھ کام کیا، اس کے علاوہ وہ کئی مقبول ڈراموں کا حصہ رہ چکی ہیں، ان کے ٹی وی کمرشل TVCs اور برانڈ انڈورسمنٹس نے بھی انہیں ایک معتبر چہرہ بنایا۔
مہرالنساء اقبال کا نکاح لندن کی ایک مسجد میں ہوا، جہاں صرف قریبی دوستوں اور فیملی کو مدعو کیا گیا تھا۔
اس موقع پر نیہا تاثیر اور شہباز تاثیر بھی موجود تھے، جو ان کے قریبی دوستوں میں شامل ہیں۔
مہرالنساء نے گہرے سرخ رنگ کا خوبصورت اور منیملسٹ برائیڈل لباس زیب تن کیا جو ان کی سادگی اور شائستگی کا عکاس تھا۔
ان کے شوہر نے سفید شرٹ کے ساتھ سادہ گرے سوٹ پہنا اور انتہائی شائستہ اور باوقار انداز میں نظر آئے۔
مہرالنساء نے اپنے نکاح کی تقریب کی کچھ حسین اور دل کو چھو لینے والی تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کیں، جو جوڑے کی مسکراہٹیں، محبت اور وقار کا حسین امتزاج پیش کرتی ہیں۔
مداحوں نے سوشل میڈیا پر تبصرے کرتے ہوئے لکھا کہ اتنی سادگی میں اتنی خوبصورتی، واقعی دل جیت لیا، مہرالنساء ایک باوقار دلہن لگ رہی تھیں، اللّٰہ یہ نیا سفر مبارک کرے، نکاح کی ایسی تصویریں دیکھ کر دل کو خوشی ہوتی ہے۔