• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینک سے رقم لیکر نکلنے والے سے 55 لاکھ چھین لئے گئے، دو گاڑیاں، 34 موٹرسائیکل بھی غائب

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں شہری ایک کوچ ،24موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ،10افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے ۔اسلام آباد میں بھی 17وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاوہ ایک کار ،10 موٹر سائیکل اڑا لئے گئے،3 موٹر سائیکل ،2موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر جبکہ4گھروں کے تالے ٹوٹ گئے ۔تھانہ صدرواہ کے علاقہ نیوسٹی 2میں شہزاد خلیل خان بنک سے 55لاکھ روپے نکلواکراپنی گاڑی میں میجر روڈ پہنچا تو3موٹرسائیکل سواروں نے گن پوائنٹ پراسے روک لیا اور اس کے سات سا لہ بیٹے کی طرف پسٹل کرکے 55 لاکھ روپے اور 2موبائل گن پوائنٹ پر چھین کر فرار ہوگئے۔ دیگر وارداتوں میں شہریوں سے 13موبائل اور رقم چھین لی گئی۔ بیشتر وارداتیں گن پوائنٹ پر ہوئیں۔ٹیپو روڈ پر سکول اکیڈمی کے تالے توڑ کر 4لاکھ 17ہزارروپے اڑا لئے گئے ۔اصغر مال چوک میں نعمان علی کی گاڑی سے 2لڑکے بٹوا اور فون اٹھاکر بھاگ گئے۔کمرشل مارکیٹ میں سلمان سفیر کے آفس سے 3لیپ ٹاپ،9لاکھ 60 ہزارروپے اورموبائل ،سیٹلائٹ ٹاؤن میں عبداللہ خان کی بیٹی کے 65ہزارروپے، 5تولہ طلائی زیورات اور دیگر سامان مالیتی5لاکھ روپے چوری ہو گئے ۔
اسلام آباد سے مزید