• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرو بس ٹریک راولپنڈی سیکشن مینٹی نینس مکمل، اسلام آباد میں کام شروع نہ ہوسکا

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) ذرائع کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس ٹریک کے راولپنڈی سیکشن پر مینٹی نینس تقریبا مکمل ہوچکی ہےجبکہ اسلام آباد ٹریک کیلئے تاحال سی ڈی اے کے ساتھ معاملات حتمی شکل اختیار نہیں کر سکے جس کے باعث اسلام آباد سیکشن پر کام شروع نہیں ہوسکا۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی صدر تا سیکرٹریٹ تک میٹرو ٹریک کی مینٹی نینس کا منصوبہ 1343اعشاریہ132ملین روپےکا ہےجس میں سےپہلے فیز میں صدر تا فیض آباد راولپنڈی سیکشن پرتقریبا718اعشاریہ 945ملین روپے لاگت آئی ہے۔دوسرےفیز میں آئی جے پی تا سیکرٹریٹ پر ہوگا جس پر لاگت کا تخمینہ 624 اعشاریہ 186 ملین روپے ہے۔ ادھر میٹرو بس سروس استعمال کرنے والے شہریوں نے کہا ہے کہ اسلام آباد حدود میں واقع میٹروبس ٹریک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے جبکہ مختلف اسٹیشنز کے دروازے ،انتظار کے لئے لگائی گئی كرسياں و لفٹ و خستہ حال اور نان آپریشنل ہیں۔
اسلام آباد سے مزید