راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) انسداد ڈینگی ضلعی ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں ہوا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع راولپنڈی میں انڈور سرویلنس کے تحت اب تک 3,052 گھروں میں ڈینگی لاروا کی موجودگی پائی گئی، جبکہ مثبت کنٹینرز کی تعداد 5,526رہی۔آؤٹ ڈور رپورٹ کے مطابق 445 مقامات پر ڈینگی لاروا ملا، اور مثبت کنٹینرز کی تعداد 753 رہی۔ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے رواں برس اب تک 149 ایف آئی آرز درج کی گئیں، 246 مقامات کو سیل ، 805 چالان اور 4,07,000 روپے کے جرمانے کئے گئے۔