راولپنڈی ( جنگ نیوز)37 ویں سینئر مینجمنٹ کورس میں شامل افسران نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا۔نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن اسلام آباد سے آئے وفد میں مختلف گورنمنٹ سروسز گروپس کے 18 افسران شامل تھے۔ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ پنجاب طارق رستم چوہان نے وفد سے ملاقات کی۔