• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ کے واقعات، 3 افراد قتل، دو طالبعلم ڈیم میں ڈوب گئے

اسلام آباد ،کہوٹہ، حسن ابدال، اٹک (خصوصی نامہ نگار، نمائندگان جنگ)مختلف واقعات میں 6افراد جان کی بازی ہار گئے ۔مری ایکسپریس وے پر پھلگراں ٹول پلازہ کے قریب اراضی تنازعہ پر گولیاں چل گئیں ۔ فائرنگ کے نتیجے میں پارہ چنار تحصیل اپر کرم ضلع کرم کار رہائشی عنایت حسین جاں بحق ہو گیا ۔ تھانہ گولڑہ کےعلاقے میںمعمر شخص نے پانی کی ٹینکی پر چڑ ھ کر چھلانگ لگا دی۔ خودکشی کی نیت سے بلندی سے چھلانگ لگانے والا بری طرح زخمی ہو گیا ۔کہوٹہ کے نواحی علاقہ پنجاڑ کے مقام پر زیر تعمیر ڈیم میں نویں جماعت کے دو طالب علم نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت احمد اعجاز ولد محمد اعجاز اور حسنین ضمیر ولد محمد ضمیر کے نام سے ہوئی۔حسن ابدال میں فرار ہونے والا ملزم دوبارہ گرفتاری کیلئے کارروائی کے دوران ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ڈکیتی اور راہزنی سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم حلال خان کو تھانہ سٹی پولیس مال مسروقہ کی برآمدگی کے بعد تھانہ منتقل کر رہی تھی۔ دریں اثناء فتح جنگ کے گاوں تھٹی گجراں بدراں گائوں کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کیری وین پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں گاڑی میں سوار رتوال گائوں کے رہائشی حاجی امیر افضل اور خالق محمد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
اسلام آباد سے مزید