• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافیوں کا تحفظ، کمیشن کا قیام، کیس سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست منظور

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجازاسحاق خان نے جرنلسٹ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت صحافیوں کے تحفظ کیلئے کمیشن کے قیام کا کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے مرکزی درخواست اگلے ہفتے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔ گذشتہ روزپارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن کے رکن شاکرعباسی کی درخواست کی سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر جہانگیر خان جدون عدالت میں پیش ہوئے۔
اسلام آباد سے مزید