• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاج ریکارڈ کروائینگے، نجی سکولز ایسوسی ایشنز

راولپنڈی  (خصوصی نمائندہ) ملک بھر کے نجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ کرام، طلباء وطالبات فلسطین و غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے اور اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن شمالی پنجاب کے صدر ابرار احمد خان نے اسلام آباد میں نافع کے زیرِ اہتمام منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا۔ پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک کے صدر ڈاکٹر افضل بابر، پرائیویٹ ایجوکیشنل سوسائٹی کے مرکزی صدر حافظ محمد بشارت ، محمد وقاص ، افتخار علی حیدر، ڈاکٹر محمد احسن، عبد العزیز ، مقبول حسین ڈار، حسن جاوید و دیگر نے بھی اظہار خیال کیا ۔
اسلام آباد سے مزید