• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملازمت کا جھانسہ دیکر رقم بٹورنے والے ملزم کو 27 سال قید، 20 لاکھ جرمانہ

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) سپیشل جج سنٹرل عبد الرحمٰن محمد عارف نے فراڈ و دھوکہ دہی اور سرکاری ملازمت کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے بٹورنے والے ملزم کو مختلف الزامات میں مجموعی طور پر 27 سال قید بامشقت اور 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا دیتے ہوئے متاثرہ شہریوں کو 37 لاکھ روپے سے زائد رقم بھی واپس کرنے کا حکم دیدیا۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل میں قمر زمان کے خلاف درج کیس کے مطابق ملزم نے سرکاری ادارے میں بطور ڈرائیور تعینات ہونے کے ناطے سرکاری ملازمت کا جھانسہ دے کر شہریوں سے 46 لاکھ 60 ہزار ہتھیائے تھے۔