اسلام آباد (ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی اسلام آباد میں105وارداتوں میں نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاوہ تین کاریں، 24موٹر سائیکل،38موبائل فونز اور 10 لیپ ٹاپ، 13بکریوں سمیت دیگر سامان اڑا لیا گیا،22گھروں کے تالے ٹوٹ گئے ،5موٹر سائیکل،13موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر جبکہ17موبائل فون جھپٹا مار کر چھین لئے گئے ۔وفاقی دارالحکومت میں صرف 16مقدمات درج ہوئے جن میں7موٹر سائیکل چوری ، 2 موٹر سائیکل، تین موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لئے گئے چار گھر وں کے تالے بھی ٹوٹنے کی ایف آئی آر درج کرائی گئیں ۔تھانہ نیو ٹائون کے علاقے کمرشل مارکیٹ میںمہوش کی گاڑی سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کی چیزیںچوری کر لی گئیں ۔ تھانہ سٹی کے علاقے کالج روڈپر پانچ لاکھ روپے مالیت کی ڈیلائسز مشین چوری کر لی گئی ، تھانہ روات کے علاقے بحریہ فیز 8 میں دکان سے 10لیپ ٹاپ اور 15 ہینڈفری اور ایک لاکھ روپے کی نقدی چوری کر لی گئی ۔ تھانہ جاتلی کے علاقے میں ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی اور موبائل چھین لئے گئے ۔