اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی پولیس نے مختلف واقعات میں منشیات سپلائرز کے خلاف کارروائی میں انتہائی مطلوب منشیات فروش یوسف عرف پھٹپھٹا سمیت 8منشیات سپلائرز گرفتار کر کے12کلو سے چرس برآمد کر لی۔ دیگر واقعات میں پولیس نے 8افراد سے 6پستول 15 لٹر شراب بھی برآمد کر لی۔ مندرہ پولیس نے 2 رکنی گینگ سے 3 مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر لئے۔