• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوران حراست ملزمان کے میڈیا انٹرویو پر عائد پابندی یقینی بنانے کاحکم

راولپنڈی (وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر)دوران حراست ملزمان کے میڈیا کو انٹرویو دینے پر عائد پابندی کویقینی بنانے کاحکم دیدیاگیا۔سٹی پولیس آفیسر سید خالد محمودہمدانی کی جانب سے راول ،پوٹھوہار، صدر ڈویژنزکے ایس پیز کے نام جاری کئے گئے مراسلے میں کہاگیاہے کہ اس بابت افسران بالانے ہدایت کی ہے کہ آپ اپنے ڈویژن کے تمام تھانوں کاریکارٖڈ پڑتال کرکے اپنی رپورٹ بھجوائیں کہ کیا یکم اکتوبر 2024تا 15اپریل 2025تک دوران حراست کسی میڈیاکے فرد کو ملزمان کے انٹرویوکرنے کی اجازت دی گئی ہے اور اس بابت عدالت عالیہ کی جانب سے لگائی گئی پابندی کی خلاف ورزی تو نہیں کی گئی ۔آپ کوہدایت کی جاتی ہے کہ آپ اپنے ڈویژن کے تمام ایس ایچ اوزاور تفتیشی افسروں کوپابند کریں کہ وہ دوران حراست کسی بھی میڈیاکے فرد کوملزموں کے انٹرویوکرنے کی ہرگزاجازت نہ دیں۔
اسلام آباد سے مزید