• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرائض سے غفلت، اختیارات سے تجاوز،سب انسپکٹر، ہیڈ کانسٹیبل برخاست

اسلام آباد ( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) فرائض سے غفلت ، اختیارات سے تجاوز اور جرائم کو کنٹرول نہ کرنے کی پاداش میں ایک سب انسپکٹر ایک ہیڈ کانسٹیبل کو نوکری سے برخاست جبکہ بارہ تھانوں کے ایس ایچ اوز اور دو تھانوں کے محرروں کو ایک ایک سال سروس ضبطی کی سزائیں سنائی گئیں۔ برخاست ہونے والوں میں اسپیشل سیکچول افنس انوسٹی گیشنز یونٹ رورل زون میں تعینات سب انسپکٹر محمد فاروق اور تھانہ شہزاد ٹاؤن کے سابقہ محرر یوسف حسین شامل ہیں۔ایک ایک سال سروس ضبطی کی سزاء پانیوالے ایس ایچ اوز میں تھانہ نیلور کےمحمد حنیف، لوہی بھیر سہیل اشرف، تھانہ ہمک عمران منیر، تھانہ آبپارہ عاصم غفار،تھانہ کراچی کمپنی نعیم الحسنین، تھانہ گولڑہ ناصر منظور تھانہ سمبل آصف علی ، تھانہ ترنول شوکت محمود، تھانہ بھارہ کہو رفاقت حسین تھانہ شہزاد ٹاؤن شاہد زمان، تھانہ کھنہ ارشاد احمد، سابقہ ایس ایچ او تھانہ سہالہ ظفر اقبال شامل ہیں ۔ ریکارڈ کی درست تکمیل نہ کرنے اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر محرر تھانہ آبپارہ وسیم راجہ اور محرر تھانہ کھنہ محمد طیب کی بھی ایک ایک سال سروس ضبط کی گئی ۔
اسلام آباد سے مزید