راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ رتہ امرال کے علاقہ میں 2افراد جان کی بازی ہارگئے ۔ مسجد کی دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق ہزارہ کالونی میں ایک مسجد کی دیوار گرنے سے 24سالہ موسی ٰ جاں بحق ہوگیا ۔ادھر چھریوں کے وار لگنے سے زخمی ہونیوالانامعلوم شخص ہسپتال میں دم توڑگیا ۔ پولیس کے مطابق تھانہ رتہ کے علاقہ ایک نامعلوم شخص کو اتوار کو ہسپتال منتقل کیاگیاتھا جوشدیدزخمی تھا جوبدھ کودم توڑ گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ اس کاپوسٹ مارٹم کرواکر لاش مارچری میں رکھوادی گئی ہے ۔