اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار )تھانہ بہارہ کہو کے علاقے سترہ میل ٹول پلازہ کے قریب فائرنگ کرکے ایک شخص کو شدید زخمی اور دوسرے کو اغواء کر لیا گیا۔ دونوں ملکہ کوہسار مری سے واپس آ رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے گاڑی کو روک کر ان پر فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ سے دلاور کو پیٹ اور ٹانگ میں فائر لگے ۔ فائرنگ کرنے والے افراد نوید بٹ کو اغواء کر کے لے گئے۔