• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ کے تبادلہ میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) تھانہ پیرودھائی کے علاقہ چھتی قبرستان کے قریب رات گئے فائرنگ کے تبادلہ کے دوران زخمی ہونے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیاگیا۔پولیس پارٹی علاقہ میں موجود تھی کہ ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔فائرنگ کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔ملزم سے اسلحہ بھی برآمدہوا۔زخمی ملزم کی شناخت عمر خان کے نام سے ہوئی جو منشیات کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔
اسلام آباد سے مزید