• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین وفد کے سربراہ جیرون ولیمز سے سیکرٹری جنرل یو بی جی کی ملاقات

اسلام آباد(جنگ نیوز)یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری سے یورپی یونین کے وفد کے سربراہ جیرون ولیمز کی اہم ملاقات ہوئی، جس میں دو طرفہ تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات، باہمی تعاون اور آئندہ ماہ اسلام آباد میں منعقد ہونے والے پاک یورپی یونین بزنس فورم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔جیرون ولیمز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 14 اور 15 مئی کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والا یہ اعلیٰ سطحی بزنس فورم یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل یو بی جی ظفر بختاوری نے یورپی یونین کی پاکستان کے ساتھ تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کو سراہا ۔
اسلام آباد سے مزید