• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سگنل فری پراجیکٹ، اگلے مرحلے میں چیئر نگ کراس، قاسم مارکیٹ چوک شامل

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے)مال روڈ راولپنڈی سگنل فری پراجیکٹ کے اگلے مرحلے میں چیئر نگ کراس چوک اور قاسم مارکیٹ چوک کو بھی آئندہ مالی سال میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق قاسم مارکیٹ میں فلائی اوور جبکہ چیئرنگ کراس چوک میں انڈر پاس کی تعمیر زیر غور ہے۔ادھرجی پی او چوک انڈر پاس کیلئے تمام فنڈز جاری ہوگئے ہیں۔4ہزار 4سو ملین روپے کے منصوبہ کیلئےآخری 2620ملین روپے بھی جاری ہوگئے۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک نے جی پی او چوک انڈر پاس منصوبے کا دورہ کیااورجاری تعمیراتی کام اور اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر بتایا گیا کہ انڈر پاس کی تکمیل کا عمل 65 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔
اسلام آباد سے مزید