• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرینڈ ہیلتھ الائنس کادھرناوزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کےسامنے منتقل کرنیکااعلان

لاہور(خصوصی نمائندہ)گرینڈ ہیلتھ الا ئنس کادھرنا11ویں روز میں داخل ہوگیا ،مظاہرین نے دھرنا وزیر اعلی سیکرٹریٹ کے سامنے منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے ، انہوں نے کہا پولیو مہم کا بائیکاٹ پہلے کرچکے ہیں، گیارہ دن سے لوگ گرمی، دھوپ میں بیٹھے ہیں اب بیشتر کی طبعیت خراب ہونا شروع ہو گئی ہے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر ڈاکٹر شعیب نیازی نے چیئرنگ کراس پر دیگر شرکاء کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہاکہ سیکر ٹری صحت وزیراعلی پنجاب کو غلط رپورٹ دے رہی ہیں جبکہ چیف سیکر ٹری کوسلام پیش کرتاہوں جنہوں نے ہمارے مطالبات کو درست قرار دیا ہے ،پنجاب اسمبلی کے پاس صلاحیت نہیں ہمارے مطالبات منظور کرواسکے، ڈاکٹر شعیب نیازی کا کہنا تھا اگر دھرنے میں کسی کو کچھ ہوا تو پنجاب حکومت ذمہ دار ہوگی ، ینگ ڈاکٹرز ہمیں کہہ رہے او پی ڈی کیوں نہیں بند کررہے مگر ہم آوٹ ڈور سروسز کا بائیکاٹ کرکے غریب مریضوں کو نقصان نہیں پہنچائیں گے ۔