• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی کی سڑک پر کرتب دکھانا موٹر سائیکلسٹ کو مہنگا پڑ گیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

دبئی کی سڑک پر کرتب دکھانا موٹر سائیکلسٹ کو مہنگا پڑ گیا، دبئی پولیس نے بائیک پر ڈانس کرنے والے موٹر سائیکلسٹ کو دھر لیا اور بائیک ضبط کرلی۔

پولیس وارننگ کے ساتھ موٹر سائیکلسٹ کی ویڈیو جاری کی گئی۔ دبئی پولیس کے مطابق نہ اپنی زندگی سے کھیلیں نہ دوسروں کی۔

بتایا جاتا ہے کہ موٹر سائیکلسٹ ہینڈل چھوڑ کر بائیک چلا رہا تھا۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکلسٹ کو بائیک کی واپسی کیلئے 50,000 درہم جرمانہ دینا ہوگا۔ 

پولیس کے مطابق جرمانہ ادا نہ کیا تو بائیک نیلام کر دی جائے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
دلچسپ و عجیب سے مزید