کوئٹہ(پ ر)پیپلز پارٹی کےایم پی اے حاجی علی مدد جتک کی جانب سے اپنی رہائش گاہ پر کھلی کچہری کاانعقاد کیاگیا اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد نے سابق وزیر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا سابق وزیرنے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کھلی کچہری کا مقصد لوگوں کے مسائل کاحل جلد یقینی بنانا ہے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کی بلاتفریق خدمت کی ہے سریاب کی ترقی اورخوشحالی کیلئے عوامی حمایت ناگزیر ہے ترقیاتی منصوبوں سے سریا ب کانقشہ بدل دینگے ترقیاتی منصوبوں پرتیزی سے کام جاری ہے جس کے ثمرات جلد عوام کے سامنے ہونگے۔