• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحت بخش غذا کا انتخاب‘ فوڈ اتھارٹی کی تعلیمی اداروں میں خصوصی مہم

کوئٹہ(خ ن)بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں قائم کینٹینز کی انسپکشن اور طلبہ میں حفظان صحت کے اصولوں اور صحت بخش غذاؤں کے انتخاب سے متعلق شعور اجاگر کرنے کی خصوصی مہم جاری ہے۔ مہم کا مقصد اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیوں میں فراہم کی جانے والی اشیاء خوردونوش کی نگرانی اور طلباء کو محفوظ و صحت بخش خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔جاری مہم کے تحت اسٹیلا کالج آف فزیو تھراپی، اسلام آباد گرلز ہائی اسکول، مسلم آباد بوائز ہائی اسکول، کیمبرج اسکول اور سینٹ جوزف کانونٹ گرلز ہائی اسکول میں فوڈ سیفٹی آگاہی سیشنز کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔سیشنز میں طلبہ اور تدریسی عملے کو غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء خصوصاً کاربونیٹڈ ڈرنکس اور رنگین اسنیکس کے نقصانات سے آگاہ کرتے ہوئے محفوظ و غذائیت سے بھرپور خوراک کے انتخاب کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔اتھارٹی کی انسپکشن اور ٹیکنیکل ٹیموں نے مذکورہ تعلیمی اداروں سے پانی کے نمونے حاصل کر کے لیبارٹری تجزیئے کیلئے روانہ کر دئیےتاکہ صاف اور محفوظ پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔کینٹینز کی جانچ پڑتال کے دوران انتظامیہ کومعیاری اور محفوظ اشیاء خوردونوش کی فراہمی ، کاربونیٹڈ ڈرنکس، مضر صحت پاپڑ اور غیر معیاری اسنیکس فروخت نہ کرنے جبکہ صفائی اور حفظان صحت کے اصولوں پر سختی سے عملدرآمدسے متعلق خصوصی ہدایات جاری کی گئیں۔
کوئٹہ سے مزید