بھارتی اداکار ویر پہاڑیا کی 3 کروڑ 80 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی کو ممبئی کی سڑک پر کتے نے روک لیا۔
انٹرنیٹ صارفین نے 30 سالہ ویر پہاڑیا کی سرخ کی دلکش اسپورٹس کار کو کتے کی جانب سے روکے جانے پر دلچسپ انداز میں ردعمل دیا ہے۔
فلم اسکائی فورس سے فلم نگری میں قدم رکھنے والے اداکار نے حال ہی میں اپنی سرخ ایسٹن مارٹن ڈی بی 11 کے ذریعے ممبئی میں نظر آئے۔
ویر پہاڑیا خود ہی ممبئی سڑکوں پر گاڑی چلا رہے تھے، کئی لوگوں نے انہیں دیکھا، تصاویر اور ویڈیوز بھی بنائیں۔
اس دوران کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے، جسے سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے شیئر بھی کیا ہے۔
اس ویڈیو کا مرکزی کردار نہ ویر پہاڑیا ہے اور نہ ہی اُن کی اسپورٹس کار بلکہ وہ آوارہ کتا ہے، جسے گاڑی میں انجانی سے دشمنی نظر آئی۔
ہوا یوں کہ ممبئی کی مرکزی شاہراہ پر سرخ سگنل کی وجہ سے ایسٹن مارٹن رکی ہوئی تھی، جیسے ہی سگنل گرین ہوا اور ٹریفک چلنے لگی تو ویر پہاڑیا کی گاڑی بھی آگے بڑھی لیکن ایک کتا اُس کے راستے میں آگیا۔
جیسے ہی اداکار گاڑی کی رفتار بڑھا کر کتے کو پیچھے چھوڑنے کی کوشش کرتا تو وہ بھونکتا ہوا اُس کا پیچھا کرتا ہے، تاہم ویر پہاڑیا کی پوری کوشش ہے کہ وہ کتے کو نظر انداز کردے۔
سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیو کو دلچسپ کیپشن کے ساتھ شیئر کیا گیا کہ ’لیکن یہ کتا پیچھے کیوں پڑا؟
ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ یہ جمہوریت پسند کتا ہے، اسے پرواہ نہیں کی یہ ٹیکسی ہے یا اسپورٹس کار، یہ تو پیچھا کرے گا۔
کچھ لوگوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ کتے نے سگنل پر ہی ویر کی گاڑی کو کیوں نشانہ بنایا اور باقی تمام گاڑیوں کو نظر انداز کردیا۔