• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف سی نارتھ کے زیراہتمام مختلف اضلاع میں جشن بہاراں تقریبات کا انعقاد

کوئٹہ(این این آئی) جشن بہاراں کے سلسلے میں ایف سی بلوچستان نارتھ اور مقامی افراد کے باہمی اشتراک سے نوشکی، چمن، کوہلو، مرغا فقیر زئی اور بادینی میں تقریبات کا انعقادکیا گیایہ تقریبات منعقد کی گئیں۔جن میں مختلف اسٹالز لگائے گئے اور فٹبال، کرکٹ، رسہ کشی، گھڑ سواری، والی بال، ٹینٹ پیگنک سمیت مختلف کھیلوں کا انعقاد کیاگیا۔ تقریبات میں دہشتگردی سے بیزار عوام نے بھرپور شرکت کی جن میں ایک بڑی تعداد بچوں اور نوجوانوں کی تھی۔مقامی عمائدین اور نوجوانوں نے جشن بہاراں کی تقریبات پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔
کوئٹہ سے مزید