• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا شعبہ ایجوکیشن میں ایک روزہ "وومن لائف کوچنگ" ورکشاپ کا انعقاد

ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا شعبہ ایجوکیشن میں ایک روزہ "وومن لائف کوچنگ" ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں معروف لائف کوچ اور ٹرینر شاکرہ بنت شاکر ریسورس پرسن تھیں۔ ورکشاپ میں طالبات کے علاوہ خواتین اساتذہ نے بھی شرکت کی۔ چیئرمین شعبہ ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر رانا محمد دلشاد نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین کو فعال بنانا عصر حاضر کا اہم تقاضا ہے۔ ورکشاپ میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر آسیہ ذوالفقار اور شعبہ کی ڈائریکٹر امور طلبہ ڈاکٹر ارم گل گیلانی نے بھی خطاب کیا۔
ملتان سے مزید