انٹر بینک میں آج کاروبار کے دوران امریکی ڈالر 13 پیسے سستا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 13 پیسے سستا ہو کر 280 روپے 90 پیسے کا ہوگیا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دکھائی دے رہا ہے۔
بازار حصص کا 100 انڈیکس 458 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 17 ہزار 972 پر آگیا۔
علاوہ ازیں گزشتہ روز ملک میں سونے کی قیمت میں 5900 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 63 ہزار 700 روپے ہو گئی تھی۔
ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 5059 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 11 ہزار 814 روپے ہو گئی۔