• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ میں پاک بھارت باکسنگ ٹاکرا، عثمان وزیر کل بھارتی حریف سے ٹکرائیں گے

تھائی لینڈ میں پاک بھارت باکسنگ ٹاکرا ہوگا۔ پاکستانی انٹرنیشنل باکسر عثمان وزیر کل بھارتی حریف سے ٹکرائیں گے۔

پاکستان کے عثمان وزیر کی یہ 16ویں انٹرنیشنل فائٹ ہوگی، عثمان وزیر 16/0 کے اسکور کے ساتھ ابھی تک ناقابل شکست ہیں۔

پاک بھارت باکسنگ ٹاکرا پاکستانی وقت کے مطابق کل تین بجے ہوگا۔

پاکستانی باکسر عثمان وزیر بھارتی باکسر کو ہرانے کےلیے پرعزم ہیں۔ عثمان وزیر اس سے قبل بھی بھارتی باکسر کو ناک آؤٹ کر چکے ہیں۔

عثمان وزیر نے اپنے ویڈیو پیغام میں قوم سے اپنی فتح کےلیے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پہلے کی طرح اس بار بھی اپنی انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ جیت پاکستان کے نام کروں گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید