• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیلتھ الائنس کے دھرنے کا17واں روز،اوپی ڈی میں بھی ہڑتال جاری

لاہور ( جنرل رپورٹر ) ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف گرینڈ ہیلتھ الائینس کا چیئرنگ کراس پر احتجاجی دھرنا 17ویں روز میں داخل ہوگیا، جبکہ پولیس تشدد کے خلاف سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز کا بائیکاٹ پانچویں روز بھی جاری رہا ، مریضوں کو شدید مشکلات و پریشانی کا سامنا ہے مریضوں کی سہولت کے لئےاو پی ڈیز کھولنے میں تمام ہسپتالوں کی انتظامیہ ناکام ہو چکی ہے ، دور دراز سے آئے مریض مایوس واپس لوٹ گئے، وارڈز میں داخل مریضوں کی تعداد بھی کم ہو گئی ہے کیونکہ او پی ڈی کی پرچی بھی صبح سے ہی بند کر دی جاتی ہے دوسری جانب گرینڈ ہیلتھ الائینس کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا ۔