• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی،جعلی بیجوں کی فروخت، گندم کی بے وقت خریداری، رپورٹ پیش

اسلام آباد (ناصر چشتی )سٹینڈنگ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کا اجلاس نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سینٹر میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت رکن قومی اسمبلی سید طارق حسین نے کی۔ذیلی کمیٹی کے کنوینر رانا محمد حیات خاں نے جعلی بیجوں کی فروخت اور گندم کی بے وقت خریداری اور درآمد کے حوالے سے رپورٹ کمیٹی کو پیش کی عمل درآمد کیلئے وزارت کو بھجوانےکا فیصلہ ،حکام کو 20سالہ روڈ میپ پیش کرنے کی ہدایت ۔ کمیٹی نے رپورٹ کی سفارشات کو عمل درآمد کے لیے وزارت کو بھجوانے کا فیصلہ کیا۔ وزارت نے کمیٹی کو مطلع کیا کہ 1,200 رجسٹرڈ کمپنیوں میں سے 392 کے لائسنس منسوخ کر دیے گئے ہیں، اور بیجوں کی فروخت میں شفافیت کو بڑھانے کے لیے ریڈیو فریکوئنسی آئیڈینٹی فکیشن (RFID) ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لاگو کیا گیا ہے۔ کمیٹی نے وزارت پر زور دیا کہ وہ قانونی ماہرین کو شامل کرے تاکہ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، کمیٹی نے کسانوں کو مڈل مین کے استحصال سے بچانے کے لیے کم از کم امدادی قیمت کا اعلان کرنے کی سفارش کی۔
اہم خبریں سے مزید