• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن: سیاسی پناہ کے خواہشمند افراد پر 1 دن میں 10 حملے ہونے کا انکشاف

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

ہوم آفس کی نگہداشت میں سیاسی پناہ کے متلاشیوں پر روزانہ اوسطاً 10 حملوں کی اطلاعات کا انکشاف ہوا ہے۔

جنوری 2023ء سے اگست 2024ء تک ان افراد پر حملوں سے متعلق کُل 5 ہزار 960 حوالہ جات تھے، اسی مدت کے دوران پناہ کے متلاشیوں کے لیے نفرت انگیز جرائم کے متاثرین سے متعلق 380 رپورٹس ہوم آفس کے تحفظاتی مرکز کو جمع کروائی گئیں۔

معلومات کی آزادی (FoI) کی درخواستوں کے ذریعے حاصل کیا گیا یہ ڈیٹا مزید ظاہر کرتا ہے کہ ہوم آفس کو 11 ہزار 547 افراد کی اسمگلنگ کا شکار ہونے کی رپورٹس کے ساتھ ساتھ تشدد کی 4 ہزار 686 رپورٹس موصول ہوئیں۔ 

 اس صورتِ حال کی روشنی میں حکومت نے چھوٹی کشتیوں کے ذریعے برطانیہ پہنچنے والے افراد کو نشانہ بنانے کے لیے سخت اقدامات کا ایک سلسلہ نافذ کیا ہے۔

چیریٹی Care4Calais کے سی ای او اسٹیو اسمتھ نے اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اعداد و شمار تشویش ناک ہیں، پھر بھی یہ حیران کن نہیں ہیں، مقامی گروپس ہوم آفس اور اس کے ٹھیکیداروں کے ساتھ مسلسل تحفظات سے متعلق اہم خدشات کا اظہار کرتے ہیں لیکن اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ان مسائل کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔

ہوم آفس کے ذرائع کے مطابق فی الحال کراس پارٹی ہوم افیئرز سلیکٹ کمیٹی کے ذریعے کی گئی پارلیمانی انکوائری سیاسی پناہ سے متعلق معاملات کی جانچ کر رہی ہے،  افراد اور تنظیموں سے ایک سو سے زیادہ شواہد اکٹھے کیے گئے ہیں اور انکوائری کی مخصوص ویب سائٹ پر دستیاب کرائے گئے ہیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید