کراچی (رفیق مانگٹ) بھارت کے معروف جریدے دی ہندو کے فرنٹ لائن میگزین نے اپنی حالیہ رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر میں جاری "نارملسی کے بیانیے" کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیانیہ نہ صرف گمراہ کن ہے بلکہ خطے کی زمینی حقیقت سے مکمل طور پر متصادم ہے۔میگزین کے مطابق جنگ ہندوستان کے حق میں نہیں ، چین لڑائی نہیں چاہتا مگر پاکستان کی خودمختاری کا حامی ہے، امن ہو یا جنگ ، چین کی غیر جنگی صلاحیتیں پاکستانی فوج کیلئے دستیاب ، دونوں میں ہم آہنگی موجود ہے۔ میگزین نے خبردار کیا ہے کہ سیاحتی اعداد و شمار کو معمول کے حالات کی علامت کے طور پر پیش کرنا مہلک ثابت ہو سکتا ہے، جیسا کہ حال ہی میں پہلگام میں پیش آنے والے دہشت گرد حملے سے واضح ہوا۔کشمیر ٹائمز کی منیجنگ ایڈیٹر انورادھا بھاسن نے میگزین کو بتایاکہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نارملسی ایک سراب ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ کشمیری سیاحوں، عازمین، اور شہریوں پر حملوں کی حمایت نہیں کرتے۔