اسلام آباد (رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی کا تیسرا مرحلہ تکمیل کےقریب پہنچ گیا ۔
چوتھے مرحلے کی تجاویز کو رواں ماہ کے آخر تک حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ پانچویں مرحلے پربھی کام کا آغاز کردیا گیا ۔ حکومتی ذرائع کے مطابق تیسرے مرحلے کے لیے 5وزارتوں اورڈویژنز کا انتخاب کیا گیا جن میں وزارت خزانہ،پاور ڈویژن ، اطلاعات و نشریات ، قومی ورثہ اورثقافت اوروزارت تعلیم کی کی نشان دہی کی گئی
ذرائع کا بتانا ہے وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی پر مختلف مراحل پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق چوتھے مرحلےکے لیے تجاویز کواپریل کے آخرتک حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے، حکومت نے رائٹ سائزنگ کے چوتھے مرحلے کیلئے 5وزارتوں اور ڈویژنز کومنتخب کیا ہے، چوتھے مرحلے میں ریلویز،مواصلات، تخفیف غربت اورسماجی تحفظ کی وزارتیں جبکہ پیٹرولیم ڈویژن اور ریونیو ڈویژن کو حصہ بنایا گیا ۔