کراچی(ٹی وی رپورٹ ) بھارتی اقدامات کے خلاف ملک کی سیاسی جماعتیں ہم آواز،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا عالمی برادری سے بھارتی اقدامات کا نوٹس لینے کا مطالبہ،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا بھارت اپنے مذموم عزائم میںکبھی کامیاب نہیں ہوگا،پی ٹی آئی فوج اور قوم کے ساتھ یک زبان ہوکر کھڑی ہے۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی اعلان جنگ ہے ،وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا بھارتی اقدامات کا مقصد انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ ہٹانا ہے،گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اس معاملے پر پوری قوم یکجا ہے ،وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہر طرح سے تیار ہیں ۔