• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی کے مقدمہ، PTI رہنماؤں سمیت 17 ملزمان پر فرد جرم عائد

کراچی (این این آئی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے روبرو سانحہ 9 مئی شاہ فیصل تھانے میں ہنگامہ آرائی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔تحریک انصاف کے رہنما راجہ اظہر، سابق ایم این اے فہیم خان، سابق ایم پی اے شاہنواز جدون سمیت و دیگر ملزمان پیش ہوئے۔ عدالت نے 17 ملزمان پر مقدمے میں فرد جرم عائد کردی۔ کمرہ عدالت میں موجود ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر اور استغاثہ کے گواہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا۔ عدالت نے سماعت 6 مئی تک ملتوی کردی۔
اہم خبریں سے مزید