• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی میڈیکل کالجز کی فیسیں 18 لاکھ روپے سالانہ مقرر کرنے کی سفارش

اسلام آباد(نیوز ایجنسی) سینیٹ کی قومی صحت کمیٹی نے نجی میڈیکل کالجز کی فیسیں 18لاکھ روپے سالانہ مقرر کرنے کی سفارش کی ہے ،کمیٹی نے این آئی ایچ اور مینٹل ہیلتھ ترمیمی بل منظور کر لئے جبکہ اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی بل پر بحث موخر کردی۔ اجلاس میں نجی میڈیکل کالجز کی جانب سے ہوشربا فیسوں کی وصولی کے معاملے پر وفاقی وزیر نے کہاکہ فیسوں کے معاملے پر نائب وزیر اعظم کی سربراہی میں کمیٹی نے فیصلہ کرلیا ہے. انہوں نے کہاکہ کمیٹی نے نجی میڈیکل کالجز کی 18 لاکھ روپے تک فیس مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ بعض نجی میڈیکل کالجز کو 25لاکھ تک مشروط طور فیس مقرر کرنے کی اجازت ہوگی انہوں نے کہاکہ25لاکھ روپے فیس کیلئے تھرڈ، پارٹی جائزہ لے کر اجازت دے گی اورنجی میڈیکل کالجز ہر سال 5لاکھ روپے تک فیس بڑھاسکتے ہیں۔ اجلاس کے دوران رکن کمیٹی سینیٹڑ ہمایوں مہمند نے انکشاف کیا کہ خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ کی آڑ میں زچگی کے بلا ضرورت آپریشن کئے گئے۔
اہم خبریں سے مزید