کراچی (اسٹاف رپورٹر) شریف آباد پولیس نے کمسن بچے کو مبینہ تشدد سے ہلاک کرنے کےالزام میں سوتیلے باپ اور بچے کی ماں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ۔ پولیس حکام کے مطابق ایف سی ایریا میں رہائش پذیر اسد کی رمشا نامی خاتون دوسری شادی ہوئی تھی جبکہ رمشا کا پہلے شوہر سے 3سال کا بیٹا علی تھا ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق اسد اپنے سوتیلے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا جبکہ اس کی والدہ پر بھی یہ الزام ہے کہ وہ بدھ کی شب بچے کی حالت خراب ہونے پر اسے پہلے نجی اسپتال بعدازاں عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جہاں بتایا گیا کہ بچہ سیڑھیوں سے گر گیا تاہم کمسن علی کے جاں بحق ہونے کی اطلاع پر پولیس نے دونوں میاں بیوی کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیکر تھانے منتقل کر دیا اسد اور رمشا کی 2ماہ قبل شادی ہوئی تھی جبکہ مقتول علی کی ہلاکت کا مقدمہ اس کے والد کے بھائی کی مدعیت میں دفعہ302کے تحت والدہ اور اس کے سوتیلے باپ کے خلاف درج کرکے تفتتیش شروع کردی۔