• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا، 19 ہزار ہسپتال اور کلینکس لائسنس کے بغیر چلانے کا انکشاف

پشاور(گلزار محمد خان )خیبرپختونخوا میں حکومت نے تمام سرکاری ہسپتالوں اور نجی کلینکس کیلئے لائسنسنگ کو لازمی قرار دیا ہے تاہم صوبہ کے 19ہزار سے زائد نجی اور سرکاری ہسپتال اور کلینکس اب بھی بغیر لائسنس کے کام کر رہے ہیں اور2015 سے 2024تک کے9سالوں میں صرف 62صحت کے مراکز کو لائسنس جاری کئے گئے ہیں جن میں سے 6یا سات سرکاری ہسپتال ہیں اور باقی نجی ہسپتال لائسنس یافتہ ہے جو کہ نہایت سست پیش رفت کو ظاہر کرتاہے خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ 2015 میں لائسنس کے حصول کے طریقہ کار کے مطابق اس ایکٹ کے تحت ہر نجی اور سرکاری ہسپتال، کلینک، لیبارٹری یا صحت کا مرکز درج ذیل مراحل سے گزرکر لائسنس حاصل کر سکتا ہے درخواست دہندہ کو آن لائن یا آف لائن طریقے سے درخواست جمع کروانی ہوتی ہے کمیشن کے نمائندے ہسپتال کا معائنہ کرتے ہیں اور سہولیات کا جائزہ لیتے ہیں اگر سہولیات عالمی معیار کے مطابق ہوں تو لائسنس جاری کیاجاتاہے بصورت دیگر بہتری کی ہدایات دی جاتی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید