اسلام آباد (رانا غلام قادر )وفاقی بیو رو کر یسی میں تقرر و تبادلے، سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر د یے ۔جوائنٹ سیکریٹری نیشنل سیکیورٹی ڈویژن سمیرا شیخ کا تبادلہ کر کے اُنہیں جوائنٹ سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی ڈویژن تعینات کیا گیا جبکہ ڈپٹی سیکریٹری وزارتِ بین الصوبائی رابطہ قیصر خان خٹک اور سیکشن افسر آئی ٹی ڈویژن محمد عثمان شاکر کا تبادلہ کر کے دونوں افسران کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مزید برآں سیکشن افسر مبین احمد کا نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن سے آئی ٹی ڈویژن اور سیکشن افسر طارق محمود خان کا امورِ کشمیر و سیفران ڈویژن سے مذہبی امور ڈویژن تبادلہ کیا گیا ۔