• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں اسرائیل کی سفاکیت جاری، آج مزید 78 فلسطینیوں کو شہید کر دیا

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں فوجی بربریت جاری رکھتے ہوئے 24 گھنٹوں میں مزید 78 فلسطینیوں کو بمباری کرکے شہید کردیا۔

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسپتالوں میں 84 فلسطینیوں کی لاشیں لائی گئیں، جن میں سے 6 شہداء کی لاشیں تباہ شدہ ملبوں سے نکالی گئی ہیں۔ 

اس کے علاوہ 168 فلسطینی زخمی حالت میں اسپتال منتقل کئے گئے۔ 

واضح رہے کہ اکتوبر 2023 میں غزہ پٹی پر شروع ہونے والے اسرائیلی وحشیانہ حملوں میں 51 ہزار 439 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

ان میں 2 ہزار 62 فلسطینی 18 مارچ میں جنگ بندی کے خاتمے کے بعد اسرائیلی فورسز کے حملوں کے دوران شہید ہوئے۔ جبکہ 1 لاکھ 17 ہزار 416 زخمی ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید