کراچی (نیوز ڈیسک) پاک بھارت سرحد پر روایتی تقریب، دونوں ممالک کے فوجی اہلکاروں کے درمیان مصافحہ بند۔ بڑے طمطراق والے فوجی جو زوردار حب الوطنی کے ترانوں کی دھن پر اپنی لاتیں فضا میں بلند کررہے تھے اور ہجوم ان کی حوصلہ افزائی کر رہا تھا، یہ جوہری ہتھیاروں سے لیس روایتی حریفوں بھارت اور پاکستان کے درمیان روزانہ کی معمول کی سرحدی تقریب تھی۔
لیکن اس شو میں ایک اہم چیز غائب تھی – تعاون کی معمول کی علامت، مخالف فوجیوں کے درمیان مصافحہ نہیں ہوا۔ دونوں اطراف کو جدا کرنے والے لوہے کے دروازے بند ہیں۔
قریبی بھارتی شہر امرتسر سے تعلق رکھنے والے17سالہ سمر جیت سنگھ نے کہا، "یہ آپ کو جوش اور حب الوطنی کے فخر سے بھر دیتا ہے،" ان کے چہرے پر قومی ترنگے کا پرچم پینٹ تھا۔بہت سے لوگ آنے والے دنوں میں فوجی کشیدگی میں اضافے کے خطرے سے خوفزدہ ہیں۔