کراچی (رپورٹ:نسیم حیدر)پہلگام، کیا معاملہ ایٹمی جنگ تک جانےکاخدشہ ہے؟روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیردفاع خواجہ آصف نے پہلگام واقعہ پر پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی ایٹمی جنگ میں تبدیل ہونے کا خدشہ رد کردیا ہے۔ تاہم وزیردفاع نے خبردار کیا ہے کہ بھارت نےدراندازی کی یا حملہ کیا تومتناسب سےزیادہ جواب دیاجائیگا۔
روسی میڈیا کو انٹرویو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ چین، روس یا مغربی ممالک اس بحران میں بہت زیادہ مثبت کردارادا کرسکتےہیں۔ چین، روس یا مغربی ممالک تحقیقاتی ٹیم بھی بناسکتےہیں کہ آیا بھارت یا بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی واقعہ پرجھوٹ بول رہے ہیں یاسچ۔خواجہ آصف نے کہا کہ بین الاقوامی ٹیم کو حقائق جاننے دیں۔
یہ معلوم کیا جانا چاہیےکہ بھارت یا کشمیر میں مجرم ہےکون تاہم باتوں یا خالی بیانات سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ شواہد ہونےچاہیں کہ پاکستان ملوث ہے یا پاکستان میں کسی نےان لوگوں کی مدد کی۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ابتک بھارت کی جانب سےصرف خالی بیانات دیئے جا رہے ہیں،اسکےسوا کچھ نہیں۔
روسی میڈیا کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کے نزدیک صورتحال ایٹمی جنگ کی طرف نہیں جائیگی۔تاہم وزیردفاع نے خبردار کیا ہے کہ بھارت نےدراندازی کی یا حملہ کیا تومتناسب سےزیادہ جواب دیاجائیگا۔