کراچی( سید محمد عسکری) ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ملک بھر کی جامعات کے لیے وفاقی حکومت سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 86 ارب روپے مانگ لیئے ہیں۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیرمین ڈاکٹر مختار نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے 86ارب روپے مانگے ہیں اور توقع ہے کہ حکومت اعلی تعلیم کو اہمیت دیتے ہوئے یہ رقم منظور کرلے گی۔ اس موقع پر دی میٹروپولٹن یونیورسٹی کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی نے میٹروپولٹن یونیورسٹی کو گرانٹ نہ دینے کا مسلہ اٹھایا جس پر چیرمین ایچ ای سی نے گرانٹ دینے کی یقین دھانی کرائی۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس بجٹ میں ہائر ایجوکیشن کی گرانٹ بڑھانے کے بجائے کم کر کے 25 ارب روپے کردی گئی تھی اور یہ رقم صرف وفاقی جامعات کے لیے مختص کی گئی تھی جب کہ صوبوں کی جامعات کے گرانٹ بند کردی گئی تھی لیکن صوبوں کے سخت احتجاج کے بعد صوبوں کی جامعات کو شامل کرکے گرانٹ کو 65 ارب روپے کردیا گیا تھا۔