• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی حکمرانوں کو سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کا کوئی اختیار نہیں،خواجہ سلیمان

ملتان (سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی، چیئرمین ملتان ڈوثزن فہد اسحاق سانگی،چیئرمین جنوبی پنجاب جاوید اختر خان، نائب صدر جنوبی پنجاب وصدر مصوم شاہ روڈ ذیشان ظفر،نائب صدر جنوبی پنجاب اکمل خان بلوچ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب رانا محمد ہاشم علی، نائب صدر ضلع ملتان عاصم ایوبی کھوکھر،حامد کمرشل سنیٹر ممتاز آباد کے صدر سید عاطف شاہ،گلگشت کے شیخ تنویر اشرف قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی آبی جارحیت نہ رکی تو ملک بھر کی تاجر برادری بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کر دے گی، بہت جلد اسلام آباد میں مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کا اجلاس بھی منعقد کیا جا رہا ہے جس میں آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کیا جائے گا بھارتی حکمرانوں کو سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کا کوئی اختیار نہیں اگر بھارتی حکمرانوں نے اوچھے ہتھکنڈے بند نہ کیے تو ملک بھر کی تاجر برادری اور پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ مودی حکومت کو منہ توڑ جواب دے گی ۔
ملتان سے مزید