کراچی (افضل ندیم ڈوگر) لاہور کے بعد اسلام آباد سے بھی پی آئی اے کی ملائشیا اپ اینڈ ڈاؤن کی 2پروازوں کو طویل روٹ سے 5گھنٹے اضافی سفر کرنا پڑ رہا ہے۔ پرواز پی کے 894 گزشتہ رات اسلام آباد سے چین اور تھائی لینڈ کے راستے 8گھنٹے 16منٹ میں کوالالمپور پہنچی۔ اسی طرح واپسی کی پرواز پی کے 895 تھائی لینڈ اور چین سے گزر کر 8 گھنٹے 12 منٹ میں اسلام اباد پہنچی عام حالات میں بھارتی فضائی حدود سے سفر میں ان پروازوں کو اوسط ساڑھے 5 گھنٹے لگتے رہے ہیں۔