• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ ٹیم گیم ہے، ایک کھلاڑی سب میچ نہیں جتواتا، سکندر رضا

سکندر رضا — فائل فوٹو
سکندر رضا — فائل فوٹو

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندر کے آل راؤنڈر سکندر رضا کا کہنا ہے کہ ایک ہی کھلاڑی سب میچ نہیں جتواتا، ٹاپ آرڈر آؤٹ ہوگا تو ہماری باری آئے گی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سکندر رضا نے کہا کہ لاہور قلندرز کے ٹاپ آرڈر کو تھوڑا زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو تھوڑا وقت چاہیے، ہم نعیم کو بیک کر رہے ہیں، ٹاپ آرڈر میں فخر زمان فخر ہیں، وہ ہر سال رنز کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ کرکٹ ٹیم گیم ہے ہر کسی کو اپنا حصہ ڈالنا ہوتا ہے۔

آل راؤنڈر کھلاڑی کے مطابق لاہور میں نیا بال کھیلنا تھوڑا مشکل ہو رہا ہے، پاور پلے میں 40 رنز پر کوئی آوٹ نہ ہو تو یہ بھی ٹھیک ہے۔

سکندر رضا کے مطابق میں نہیں سمجھتا کہ لاہور قلندرز کا ابھی مومنٹم بنا ہے، ابھی ہم مزید بہتر کرسکتے ہیں، ابھی ہم 100 فیصد نہیں دے پا رہے۔

انہوں نے کہا کہ اچھی بات یہ ہے کہ ابھی سب پرفارم نہیں کر پا رہے پھر بھی جیت رہے ہیں۔ میں تو یہ سوچ کر پُرجوش یوں کہ اگر سب اپنا حصّہ ڈالیں گے اور ہم جیتیں گے تو کتنا مزہ آئے گا۔

آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں ایک ہی مائنڈ سیٹ تھا کہ لاہور قلندرز کو میچ جتوانا ہے۔ میرا رول بھی یہی ہے کہ میں اننگز کے آخر تک کریز پر رہنے کی کوشش کروں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈیرل مچل اور میری پازیٹو سوچ ہوتی ہے اور ملتان سلطانز کے خلاف بھی ایسا ہی تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید