• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکوؤں نے3 خاندان سے لاکھوں روپے اور زیورات چھین لئے

لاہور(کرائم رپورٹرسے ) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات،موبائل فون،کاروں و موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا ۔ رحمان پورہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے ہمایوں خان کے گھر گھس کر گن پوائنٹ پر 6 لاکھ 20 ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان، مناواں کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نےعقیل اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر3لاکھ روپے 50ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات،ملت پارک کے علاقے میں ڈاکوؤں نے منشاء خان سے2لاکھ 75ہزار روپے ، عامر روڈ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے جنیداقبال سے2لاکھ 65ہزار روپے،چوہنگ میں ملک سلمان خان سے1لاکھ60ہزارروپے کی نقدی،مانگا منڈی میں ڈاکوؤں نے ممتاز اور اس کی فیملی سے1لاکھ 50ہزارروپے کی نقدی و طلائی زیورات لوٹ لیے جبکہ کاہنہ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کرشاہ نواز سے 90ہزار روپے، نواب ٹاون میں میں ڈاکو وحید سے76ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئےجبکہ باغبانپورہ سے لیاقت اور قائداعظم انڈسٹریل ایریا سےمنتظر مہدی کی گاڑیاں اور ٹبی سٹی سے شہزاد اقبال ،جنوبی چھاؤنی سے عمران یعقوب اور مانگا منڈی کے علاقے سے ملک سلامت کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔
لاہور سے مزید