بنوں میں سپینہ تنگی کے علاقے چشمی میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 3 سی ٹی ڈی اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔
اس حوالے سے ڈی پی او سلیم عباس کلاچی کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی پولیس کی فائرنگ سے 2 حملہ آور ہلاک اور متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ڈی پی او سلیم عباس کلاچی نے کہا کہ لاشیں اور زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حملہ آور ساتھیوں کی لاشیں اور زخمی اپنے ساتھ لے گئے۔ حملہ آوروں سے اسلحہ، ہینڈ گرینیڈ، آئی ای ڈی اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری علاقے کا سرچ آپریشن کر رہی ہے۔